9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو قانون اور آئین کے مطابق سزا دی جائے گی،شہباز شریف 

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو قانون اور آئین کے مطابق سزا دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے جہاں انہوں نے ریڈیو پاکستان پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی تاریخی عمارت پر حملے سے ہم سب غمزدہ ہیں

انہوں نے کہا کہ 14 اگست 1947 کو اس عمارت سے آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں، ریڈیو پاکستان پشاور نے مملکت خداداد کی آزادی کا اعلان کیا، 9 اور 10 مئی کے دلخراش واقعات نے پاکستانی عوام کو غمزدہ کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخی اور قومی ورثے کو جلانا کہاں کی حب الوطنی ہے؟ چاغی کی یادگار بھی خاکستر ہو گئی، اپنے تاریخی ورثے اور شناخت کی حفاظت کرنے والی قومیں یہاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 100 سالہ ریکارڈ اور تاریخی ورثے کو تباہ کیا گیا، یہ کام کرنے والوں اور دہشت گردوں میں کوئی فرق نہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے حوصلے کو سراہتے ہیں، 48 گھنٹوں میں فنڈز فراہم کر دیے جائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اپریل اور مئی کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا اعلان کرتا ہوں، مئی کی تنخواہ وزارت اطلاعات کے ذریعے 48 گھنٹے میں مل جائے گی۔

تقریب میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، گورنر خیبرپختونخوا غلام علی اور نگراں وزیراعلی کے پی محمد اعظم خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلح گروہوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، 9 مئی کا واقعہ نہیں دہرایا جا سکتا، ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے گی، منصوبہ بندی کے تحت ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر حملہ کیا گیا۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ 10 مئی کو شرپسندوں نے انتظامات کے ساتھ دوبارہ حملہ کیا، تاریخی آثار جن کی کوئی قیمت نہیں تھی جلا دی گئی، عمارت کو بچاتے ہوئے کئی عملے کے افراد شدید زخمی ہوئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔