غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا وعدہ پورا کر لیا، امیر قطر

  اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فیفا ورلڈ کپ کا بڑا ایونٹ کامیابی سے اختتام پذیر ،شائقین فٹبال کو

دلچسپ  اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا کہنا ہے

کہ ہم نے  عرب ممالک کی جانب سے غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

 

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل کے بعد ایک ٹویٹ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ میں ارجنٹائن

کی ٹیم کے ساتھ فرانس کی ٹیم کو ورلڈ کپ 2022 جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

فیفا ورلڈ کپ ، ارجنٹائن کروشیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

امیر قطر نے کہا کہ میں تمام ٹیموں کی شاندار کارکردگی اور شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پرجوش انداز میں

انہیں داد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عرب ممالک کی طرف سے ایک غیر معمولی چیمپئن شپ کی میزبانی کا

اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے جس سے دنیا کے لوگوں کو ہماری ثقافت اور ہماری اقدار کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔

واضح رہے کہ قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹائن نے فرانس کو شکست دے کر

یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری کا خاتمہ کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈ کپ جیتا تھا۔فائنل کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا

جس میں ارجنٹائن نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔میسی کو عرب لباس پہن کر ورلڈ کپ کی ٹرافی دی گئی۔

ارجنٹائن کے صدر نے فیفا ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca