اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی سالوں کی تنخواہوں کی یکمشت ادائیگی کا واقعہ امریکی براعظم کے جنوبی ملک چلی میں پیش آیا جہاں ملازم کو کروڑوں روپے تنخواہ ملنے پر پہلے تو حیرانی ہوئی اور پھر استعفیٰ دے دیا
چلی کی سب سے بڑی کولڈ کٹس بنانے والی کمپنی Consortium Industrial de Elementos CIAL نے گزشتہ ماہ غلطی سے 286 ماہ (24 سال) کی تنخواہ ایک ملازم کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جو پاکستانی روپے میں کروڑوں بنتی ہے
کمپنی نے میڈیا کو بتایا کہ ملازم کو اضافی تنخواہ واپس کرنے کا کہا گیا جس پر اس نے تنخواہ واپس کرنے کا وعدہ کیا لیکن استعفیٰ دے کر فرار ہوگیا جس کے بعد ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی منیجر نے سنگین کشمکش میں مبتلا ہیں