ظلم کی انتہا،اسرائیل کا لبنان پر آتش گیر سفید فاسفورس سے حملہ

اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حملے کے دوران آتش گیر سفید فاسفورس استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان کے پانچ قصبوں اور دیہاتوں میں رہائشی عمارتوں پر حملوں میں آگ لگانے والے سفید فاسفورس کے گولے استعمال کیے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حزب اللہ کےاسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے ،2 اسرائیلی ہلاک ، متعدد زخمی

ہیومن رائٹس واچ نے رپورٹ کیا ہے کہ سفید فاسفورس کیمیکل انسانی گوشت اور ہڈیوں کو جلا سکتا ہے اور عمارتوں کو آگ لگا سکتا ہے۔ مقامی آبادی نے فاسفورس کے استعمال کی تصدیق کی ہے۔ سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز میں لبنان کے مختلف علاقوں میں رہائشی عمارتوں پر سفید فاسفورس کے گولے گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ کیمیکل صرف دھوئیں کی سکرین کے طور پر استعمال کیا گیا تھا نہ کہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca