دہشتگردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں پیش کی جانے والی تجاویز کی روشنی میں مزید فیصلے کیے جائیں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورتحال اور چیلنجز سے آگاہ کیا، شرکاء کو حکومت کی معاشی حکمت عملی اور اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی

اعلامیے کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے اجلاس کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی، اجلاس کو دہشت گردی کی حالیہ لہر سے متعلق عوامل اور ان سے نمٹنے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ چیلنجرز کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی، اور افغانستان کی عبوری حکومت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، قومی سلامتی کے کلیدی تصور کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان کی بقا، سلامتی اور ترقی کے بنیادی مفادات انتہائی جرات اور بہادری سے ہوں گے۔
بیان کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com