پوری پاکستانی قوم اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے، شہباز شریف 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف اسلامی برادر ملک ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے زلزلہ سے متاثرہ علاقے اڈیمان پہنچے اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔

اڈیمان ایئرپورٹ پر ترک وزرا نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیر تجارت مہمت موش، وزیر مواصلات اور انفراسٹرکچر عادل اسماعیل اولو ایئرپورٹ پر موجود تھے، اڈیمان کے گورنر مہمت چوہدر، ترک پارلیمنٹ میں ترکی پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے علی شاہین موجود تھے۔ صدر اور ترک سفارتی حکام نے ان کا استقبال کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اڈیمان پہنچنے پر زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان ترک حکام کے حوالے کیا۔

میاں شہباز شریف نے اڈیمان میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار یکجہتی اور ان کے پیاروں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کی، وزیراعظم نے متاثرین کو پاکستان کی جانب سے مکمل مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی آپ کے بھائی بہن ہیں، آپ کو مشکل میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، پوری پاکستانی عوام اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے، میری عالمی برادری، او آئی سی، اقوام متحدہ اور تمام انسانی ہمدردی کی تنظیموں سے اپیل ہے۔ ترکی کے عوام کی مدد کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی کو سردی سے بچا ئوکے مزید خیمے اور کمبل بھیجتا رہے گا۔ پاکستان ترکی کے زلزلہ زدگان کے لیے فضائی، سمندری اور زمینی راستے سے امداد بھیج رہا ہے۔ جتنا ممکن ہو سکاامداد بھیجیں گے

وزیراعظم نے  ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والی پاکستانی ریسکیو ٹیموں سے بھی ملاقات کی، پاک فوج اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی امدادی کارروائیوں کو سراہا۔

زلزلہ متاثرین نے پاکستان کی جانب سے امداد پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca