196
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خبر یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے پنجاب میں دو نئی سیاسی جماعتیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ عمران خان کے فیصلوں نے ان کا ملکی سیاست میں آنا مشکل کر دیا ہے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے پنجاب میں دو نئی سیاسی جماعتیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہناتھا کہ ایک پارٹی جہانگیر ترین کی ہوگی جبکہ دوسری پارٹی پی ٹی آئی مائنس عمران خان ہوگی۔ کون الیکشن لڑ سکتا ہے اور کون نہیں لڑ سکتا اس کا فیصلہ عوام کو کرنا چاہیے نہ کہ اسٹیبلشمنٹ کو۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ موجودہ وقت اور مستقبل قریب پی ٹی آئی کے لیے بہت مشکل نظر آ رہا ہے، اس کے باوجود یہ نہیں کہا جا سکتا کہ تحریک انصاف یا عمران خان ختم ہو جائیں گے۔ یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کا ملازم ضمانتی مچلکے جمع کرانے آئے گا۔