اسٹیبلشمنٹ نے اپنے افسران کے خلاف کارروائی کی،سویلین سسٹم میں بہت سی رکاوٹیں ہیں،خواجہ آصف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب تک ریاست انسانی سمگلنگ کا کاروبار بند نہیں کرتی یہ کاروبار جاری رہے گا
اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کا کاروبار اتنا پرکشش ہے کہ لوگ کوئی بھی خطرہ مول لینے کو تیار ہیں، سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ پر پابندی ہے لیکن پھر بھی لوگ وہاں منشیات لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنے افسران کے خلاف کارروائی کی، سویلین سسٹم میں بہت سی رکاوٹیں ہیں، ہمیں قانون کو کام کرنے کے لیے رکاوٹیں عبور کرنا پڑیں گی جو ، پابندی کا آپشن ہمیشہ موجود ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یورپ، چین، امریکا میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کیا جا رہا ہے، ہر جگہ سوشل میڈیا کے کچھ آداب ہوتے ہیں، اس پر نظر رکھی جاتی ہے، یہاں سوشل میڈیا پر لوگوں کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسایا جاتا ہے۔ 9 مئی کو ریاست کے خلاف بغاوت کا پورا اسکرپٹ سوشل میڈیا پر بنا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا، پاناما پیپرز میں 400 سے زائد پاکستانیوں کے نام تھے، نواز شریف کا نام بھی نہیں تھا لیکن پھر بھی ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو نہ اہل کیا گیامیرے خیال میں پہلے اس پر توجہ دی جانی چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا