اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے لیے اعتماد کے ووٹ میں غیرجانبدار نہیں سمجھ رہے
کورٹ رپورٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم تیاری کر رہے ہیں کہ اگر عدالت 11 جنوری کو فوری اعتماد کا ووٹ مانگے تو ہم تیار ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ کو غیر جانبدار نہیں دیکھتے، ہمارے لوگوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے اب تک تین لوگوں نے بتایا ہے، پرویز الٰہی اور ہم اتحادی ہیں، جنرل باجوہ کے بارے میں ان کا اپنا موقف ہے۔ اور ہمارا اپنا موقف ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں
جنرل (ر) باجوہ مجھے قتل کر انا چاہتے تھے ، ملک میں ایمر جنسی لگانے کے درپے تھے ، عمران خان کا الزام
عمران خان نے کہا کہ پرویز الٰہی ہمیں اپنے موقف سے ہٹنے کا نہیں کہہ سکتے، ہماری لڑائی اسٹیبلشمنٹ سے نہیں انصاف کے لیے ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ چوروں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، اقتدار میں آئے تو فوری بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔ جنرل باجوہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے تھے، اسی لیے تمام کیسز ختم ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ لوٹوں کی ایکسپائری ڈیٹ ختم ہو چکی ہے ملک میںجنگل کا قانون ہے عوام کی کسی کو فکر نہیں مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، انصاف امیر کو نہیں غریب کو چاہیے