اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)رہنما مسلم لیگ (ن) طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان کو آگے بڑھانا ہے، حکومت اس کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔
طارق فضل چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں فیصل واوڈا کی اس بات سے متفق ہوں کہ حکومت کو کسی اور سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت کو اگر کوئی خطرہ ہے تو وہ خود سے ہے۔ ڈلیور کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ معاشی اعداد و شمار ٹھیک آرہے ہیں، عوام کو ریلیف دینا ہو گا، اسٹیبلشمنٹ کسی کی رشتہ دار نہیں، اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان کو چلانا ہے، جو حکومت کو بھرپور سپورٹ دے رہی ہے، پاکستان سمیت سیکیورٹی، معاشی، آئی ایم ایف سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔
طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کو اسٹیبلشمنٹ کی مکمل حمایت حاصل ہے، شہباز شریف دن رات کام کر رہے ہیں، غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔
16