اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) تحریک انصاف کی جانب سےپنجاب اور کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے اور قومی اسمبلی سے استعفوں کے بعد پنجاب اور اور خیبر پختونخوا میں عام اور قومی اسمبلی کی خالی نشستو ں پر انتخابات کروانے کے لیے لیکشن کمیشن نے 15 ارب روپے سے زائد کا تخمینہ تیار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کو آئندہ ایک دو روز میں فنڈز کے لیے خط لکھا جائے گا، الیکشن کمیشن کو 20 کروڑ روپے کی رقم موصول ہوئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں نگراں حکومت قائم ہوگئی، محمد اعظم خان نے نگراں وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، انہوں نے صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
الیکشن کمیشن نے دوصوبوں میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں
پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری پر سیاسی جماعتوں میں ڈیڈ لاک کے باعث معاملہ الیکشن کمیشن میں چلا گیا ہے۔ دو ناموں پر غور کرے گا ، پنجاب کے نگران وزیر اعلی کا فیصلہ آج ہو گا
ادھر چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب کے لیے اپوزیشن کی جانب سے دئیے گئے نام زرداری اور شریفوں کے فرنٹ مین ہیں ، اگر غیر جانبدار نگران وزیر اعلی پنجاب نہ لگایا گیا تو اسے قبول نہیں کرینگے
مزید پڑھیں