اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ کا خطرہ ہے،یورپی یونین

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ کا خطرہ ہے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بوہبیب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران غزہ میں جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک کو غزہ کی جنگ جاری رہنے کے باعث خطے میں انسانی مصائب کے پھیلاؤ پر تشویش ہے، انہوں نے غزہ میں شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کا اعادہ کیا اور جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے لبنان اور اس کے عوام کے لیے بڑے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ جنگ نے ہزاروں شہریوں کو جنوبی لبنان میں بلیو لائن کے علاقے میں نقل مکانی پر مجبور کیا۔انہوں نے تمام لبنانی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی پارٹی کے مفاد کے بجائے عوام کے مفاد میں کام کریں۔ لبنانی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنان سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری جاری رکھے گا، اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کے لیے انصاف کو یقینی بنائے بغیر تنازعات کا کوئی خاتمہ نہیں ہو گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca