160
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم شہداء، غازیوں کا مسکن ہے، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پیش آنے والے واقعات پر سب کو دکھ ہے، پی ٹی آئی ترجمان کے طور پر میں سمجھتا ہوں کہ یہ واقعات انتہائی شرمناک تھے اور ایسا کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ان واقعات کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کے بعد فواد چوہدری اسلام آباد بار روم سے باہر چلے گئے تاہم پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔