عمران خان کے خلاف شواہد ملٹری ٹرائل کی طرف جارہے ہیں،خواجہ آصف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف شواہد ملٹری ٹرائل کی طرف جارہے ہیں، فیض حمید عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید گرفتاری کے بعد سارا ملبہ عمران خان پر ڈالیں گے، فیض حمید کی خواہش ہوگی کہ سارا ملبہ بانی پی ٹی آئی پر پڑے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جس شہر میں بھی احتجاج ہوا وہاں فوجی تنصیبات کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا، کچھ لوگ انہیں ہدایت دے رہے تھے، یقینی ہے کہ یہ عمران خان کی ہدایات ہوںگی
وزیر دفاع نے کہا کہ ایک غم عمران خان کو اقتدار سے محرومی کا اور دوسرا جنرل فیض کا غم ہے وہ آرمی چیف بننا چاہتے تھے۔ اس حوالے سے انہوں نے مسلم لیگ ن سے رابطہ کیا۔ وہ کہتے تھے کہ اکتوبر میں ہماری حکومت آنے والی ہے، اس کا پس منظر یہ تھا کہ انہوں نے عدلیہ سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب نیب میں ترامیم کا سلسلہ شروع ہوا تو پرویز خٹک وزیر دفاع تھے، انہوں نے ہم سے رابطہ کیا، ہم نے ان سے اتفاق کیا، بات شروع کرنے کے لیے فیض حمید سے ان کی کلیئرنس آئی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میاں شہباز شریف عمران خان سے مذاکرات کے لیے آخری حد تک گئے، غیر مشروط پیشکش کی، لیکن انہوں نے ایک بار بھی سیاسی قوتوں سے بات کرنے کی کوشش نہیں کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔