اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کو فوری طور پر 1.2 بلین ڈالر کی قسط جاری کردی جائے گی۔
بیان کے مطابق اسٹینڈ بائی انتظام کے تحت پاکستان کو اگلے 9 ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے، باقی فنڈز دو قسطوں میں پاکستان کو جاری کیے جائیں گے۔
IMF Executive Board approved today Stand-by Agreement (SBA) for US$ 3 billion for Pakistan! https://t.co/eU6naaALBi
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 12, 2023
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ تین ارب ڈالر کے قرض پروگرام سے بیرونی ادائیگیوں میں توازن آئے گا، قرضہ پروگرام کے تحت پاکستان کو اہداف پر عمل درآمد کرنا ہو گا، بجٹ میں طے شدہ اہداف پر عملدرآمد ضروری ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کو سخت مانیٹری پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے، ادارہ جاتی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں، شرح مبادلہ کو مارکیٹ کی بنیاد پر کرنا ہو گا۔