قائداعظم محمد علی جناح کی مثالی قیادت چیلنجز سے نمٹنے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے،افواج پاکستان

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)مسلح افواج کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی مثالی قیادت، آئین کی پاسداری اور ثابت قدمی قوم اور افواج کو موجودہ چیلنجز سے نمٹنے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بانیٔ پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف نوید اشرف، ایئرچیف اور چیف آف ایئر اسٹاف سمیت تینوں مسلح افواج نے قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مسلح افواج قائداعظم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے مضبوط، خودمختار، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے اپنے عزم کو دہراتی ہیں۔ بیان میں زور دیا گیا کہ قائداعظم کی قیادت اور اصولوں پر عمل آج بھی قوم اور افواج کو رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں