کوئٹہ میں دھماکہ ، 4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔
شاہراہ اقبال پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں، قریبی دکانوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقاتی ٹیموں سمیت پولیس کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
، زخمیوں کو شدید زخم آئے ہیں، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میثم عباسی، محمد شعیب، حکمت اللہ اور کلثوم کے نام سے ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے کہا کہ مقدس مہینے میں معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com