150
اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں خودکش دھماکے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں خودکش دھماکے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا ، 40 افراد جاں بحق، 50 سے زائدزخمی
میاں نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل کو گہرا دکھ ہوا ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ اپنے بھائی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔