وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ہندو انتہا پسندوں نے اسکول میں گھس کر نماز پڑھانے والے ٹیچر کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ہندو انتہا پسندوں اور مقامی حکومتی اہلکاروں نے سکول کو معافی مانگنے پر بھی مجبور کیا۔
اسکول انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کو مختلف مذاہب کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں دیگر مذاہب کے ساتھ ساتھ نماز پڑھنے کا طریقہ بھی شامل تھا۔ ہندو بچوں کو نماز پڑھنے پر مجبور نہیں کیا جاتا تھا۔احمد آباد کے مسلم دشمن سرکاری اہلکاروں نے استاد پر وحشیانہ تشدد کرنے والے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا۔ استاد پر انتہا پسند ہندو غنڈوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
93