محکمہ صحت نےسہولت پروگرام کے پینل پر موجود ہسپتالوں کی سرکاری فہرست جاری کی ہے، جس کے مطابق صوبے کے 118 ہسپتالوں میں مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا.
بحالی کے بعد ہسپتالوں میں تمام ہیلتھ کارڈ کاؤنٹر کھولے گئے ہیں اور حکومت کی جانب سے انشورنس کمپنی کو 5 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں. صوبے میں اب تک 30 لاکھ سے زائد افراد کو ہیلتھ کارڈ پر ہسپتالوں میں داخل کرایا جا چکا ہے
دریں اثنا، خیبرپختونخوا کے تمام ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کے اہم فیصلوں پر پابندی لگا دی گئی ہے. اعلامیہ کے مطابق ایم ٹی آئی ہسپتالوں اور ملحقہ اداروں میں ہر قسم کی نئی بھرتیوں، تقرریوں، ترقیوں اور خریداریوں اور برطرفیوں اور نئے ٹینڈرز کے اجراء پر پابندی ہوگی.
71