اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب کا جھنڈا ڈیزائن کرنے والے مشہور خطاط صالح المنصف انتقال کر گئے۔
سعودی عرب کے پرچم کے سفید رنگ سے کلمہ طیبہ اور تلوار کے ڈیزائن کو اپ ڈیٹ کرنے والے سعودی خطاط صالح المنصف 86 برس کی عمر میں مملکت کے یوم پرچم سے عین قبل انتقال کر گئے۔
المنصوف پہلا سعودی خطاط تھا جس نے 1960 کی دہائی کے اوائل میں ٹیکنالوجی اور پرنٹنگ کے آلات کی کمی کے باوجود سفید روشنائی سے سعودی عرب کے جھنڈے پر تلوار اور لفظ کو ہاتھ سے لکھا۔شاہ سلمان کی ہر سال 11 مارچ کو یوم پرچم منانے کی ہدایت،اس کے علاوہ، وہ ان اولین خطاطوں میں سے ایک تھے جن کی ہینڈ رائٹنگ امام محمد بن سعود یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے متعدد طلباء کے سرٹیفکیٹس پر نقش تھی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے ہر سال 11 مارچ کو یوم پرچم منانے کا فرمان جاری کیا تھا۔شاہی فرمان میں شاہ سلمان نے کہا کہ 24 ذی الحجہ 1355 ہجری بمطابق 11 مارچ 1937 کو شاہ عبدالعزیز نے قومی پرچم کی توثیق کی جو آج ہم سب کے سامنے ہے۔