کولمبو ٹیسٹ ، پاکستان کی پہلی اننگز میں تیز ترین سنچری

اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

امام الحق کی وکٹ جلد گرنے کے باوجود عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 16.4 اوورز میں 100 رنز مکمل کر لیے۔

اس سنچری میں کبھی گرین کیپس نے کسی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اتنی بجلی کی رفتار سے سنچری کا سنگ میل عبور نہیں کیا، شان مسعود کی ففٹی 44 گیندوں میں اور عبداللہ شفیق کی 49 گیندوں میں مکمل ہوئی۔سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل ہے تاہم خراب موسم کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کولمبو ٹیسٹ؛پاکستانی بائولرز کا شاندار آغاز

دوسرا دن
کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ 2 کھلاڑیوں کے نقصان کے باعث قومی ٹیم کو 12 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے 47 گیندوں پر 51 اور امام الحق نے 6 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم نے 28 رنز بنائے جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق 87 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔سری لنکا کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو اشیتا فرنینڈو نے آؤٹ کیا۔
پہلا دن
گزشتہ روز سری لنکا ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں صرف 166 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی جب کہ پاکستان نے کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے تھے۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 13 کے مجموعی سکور پر گری، اوپنر امام الحق 6 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر عبداللہ شفیق اور شان مسعود دونوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں، شان مسعود 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 21 رنز درکار ہیں۔ عبداللہ شفیق 74 اور بابر اعظم 8 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔اس سے قبل سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنر نشان مدوشکا 9 رنز کے اسکور پر رن ​​آؤٹ ہوئے، انہوں نے 4 رنز بنائے۔ ان کے بعد آنے والے کسل مینڈس 6 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ لے گئے۔

سری لنکا کی تیسری وکٹ 35 کے مجموعی سکور پر گری، یہاں اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان دیموتھ کرونارتنے 17 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔چوتھی وکٹ گرنے کے بعد دنیش چندیمالا اور دھننجایا ڈی سلوا کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے لیکن 121 کے مجموعی سکور پر 34 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com