نگران وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون کے فیصلوں کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے کویت کے ساتھ 7 معاہدوں کی منظوری دی، ایم او یوز پر وزیراعظم کے دورہ کویت کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔
بیان کے مطابق کویت پاکستان میں مختلف شعبوں میں 7 منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جن میں آبی ذخائر کی توسیع، کان کنی کی سہولیات، ساحلی علاقوں کے لیے مینگروو کے جنگلات کے تحفظ اور توسیع، آئی ٹی سیکٹر اور تحفظ شامل ہیں۔
وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے اس سلسلے میں خصوصی سرمایہ کاری کونسل اور متعلقہ وزارتوں کی کاوشوں کو سراہا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی سطح پر ہونے والے ان ایم او یوز میں صوبوں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایا جائے۔کابینہ نے 13 نومبر کو کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی منظوری دی، وفاقی کابینہ نے 15 نومبر کو ای سی سی کے فیصلوں کی بھی منظوری دی۔
228