اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ذرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی نرخوں میں اوسطاً 5 روپے 72 پیسے اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا تھا۔ نیپرا اتھارٹی نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ یکم جولائی 2024 سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔بجلی کے بنیادی نرخوں میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 2004-25 کے لیے ہے۔ نیپرا نے بجلی کے اوسط نرخ 29.78 روپے سے بڑھا کر 35.50 روپے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی تھی۔
نیپرا کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت بجلی کے بنیادی نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے دی گئی ہے۔
42