وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کی منظوری دے دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور نئی پالیسی پر بریفنگ دی۔

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی شروع

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کی نئی پالیسی میں مزید ترامیم کی تجویز دے دی، توشہ خانہ سے متعلق بین الوزارتی کمیٹی نے کابینہ اجلاس میں نئی پالیسی پیش کردی، بین وزارتی کمیٹی مزید ترامیم کرکے پالیسی پیش کرے گی

وفاقی کابینہ میں بجلی کے بریک ڈا ئون کا معاملہ بھی زیر غور آیا، وزیراعظم شہباز شریف نے بریک ڈا ئون پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈویژن کے حکام کی سرزنش کی۔

توشہ خانہ ریفرنس ، ٹرائل کورٹ نے  عمران خان کو نوٹس بھیج دیا 

وزیراعظم نے کہا کہ بتایا جائے کہ بجلی کیوں بند ہوئی اور فوری بحال کیوں نہیں ہو سکی۔ وزیر توانائی نے وزیراعظم کو بجلی کے بریک ڈا ئون پر بریفنگ بھی دی، جس پر وزیراعظم نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی.

اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی کے بریک ڈا ئون پر بریفنگ بھی دی، کابینہ اجلاس میں ای سی سی اور قانون ساز کمیٹی کے فیصلوں، توانائی کی بچت سے متعلق میڈیا مہم کی منظوری دی گئی

۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com