324
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی کابینہ نے اپنے اجلاس میں توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی، ریکارڈ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
توشہ خانہ کیس سب کے سامنے سنا جائے تاکہ لوگوں کو بھی پتہ چلے ماجرا کیا ہے، عمران خان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ بہت جلد کیبنٹ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا جائے گا۔
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں تحقیقات کیلئے نیب ٹیم دبئی روانہ
یاد رہے کہ توشہ خانہ کے حوالے سے عمران خان پر کیسز چل رہے ہیں اور گزشتہ روز ہی ایک ٹیم دبئی سے بھی ثبوت لے کر واپس پاکستان آئی ہے ،توشہ خانہ کیس میں ہی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے تھے جو بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تیرہ مارچ تک معطل کردئیے ہیں