اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کا مطالبہ مان لیا گیا۔
یاد رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ ہفتے ہڑتال کی دھمکی دی تھی تاہم ہفتہ کو وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک سے مذاکرات کے باعث دونوں کی ہڑتال موخر کردی گئی تھی۔
پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر کامیاب مذاکرات کے بعد فریقین کی منظوری کے بعد معاہدہ لکھا گیا جس پر وزارت پیٹرولیم، اوگرا اور ڈیلرز دستخط کریں گے۔
وزارت پیٹرولیم نے مارجن میں 1.64 روپے اضافے کی تجویز دی تھی تاہم ڈیلرز کی جانب سے کئی گھنٹے انکار کے بعد حکومت کی تجویز کو قبول کرلیا گیا۔
معاہدے کے مطابق مارجن ہر 15 دن میں ایک ساتھ بڑھنے کے بجائے 41 پیسے بڑھے گا۔
مارجننگ کا عمل 1 ستمبر 2023 سے شروع ہو گا اور 31 اکتوبر 2023 تک مکمل ہو جائے گا
اس وقت ڈیلرز کا مارجن 6 روپے فی لیٹر ہے، دو ماہ میں ڈیلرز کا مارجن 7 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو جائے گا۔