وفاقی حکومت نے بجلی کے ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ تجویز کے مطابق ماہانہ 300 اور 700 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی سستی کی جائے گی، جب کہ ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

حکومت نے فکسڈ چارجز کی تجویز پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں صارفین پر لاگو کرنے کی پیشکش کی ہے، جبکہ پہلے یہ صرف 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر عائد ہوتے تھے۔ اس کے تحت پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ماہانہ 100 یونٹ پر 200 روپے اور 200 یونٹ پر 300 روپے فکسڈ چارجز تجویز کیے گئے ہیں، جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 یونٹ پر 275 روپے، 200 یونٹ پر 300 روپے اور 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر 350 روپے فکسڈ چارجز تجویز کیے گئے ہیں۔

اسی طرح، ماہانہ 400 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 200 روپے سے بڑھا کر 400 روپے، 500 یونٹ پر 400 سے 500 روپے اور 600 یونٹ پر 600 سے 675 روپے کرنے کی تجویز ہے۔ 700 یونٹ تک فکسڈ چارجز 800 روپے سے کم کر کے 675 روپے اور 700 یونٹ سے زائد صارفین پر بھی 675 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ٹیرف میں کمی کے حوالے سے تجویز میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ 400 یونٹ بجلی پر فی یونٹ 1.53 روپے، 500 یونٹ پر 1.25 روپے، 600 یونٹ پر 1.40 روپے اور 700 یونٹ پر 0.91 روپے کمی کی جائے۔ 700 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں کے لیے فی یونٹ 0.49 روپے کمی تجویز کی گئی ہے۔

تجویز میں صنعتی اور کمرشل صارفین کے لیے بھی ریلیف شامل ہے، جس کے تحت 5 کلو واٹ یا اس سے زائد لوڈ والے کمرشل صارفین کے لیے فی یونٹ 1.15 روپے اور صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ 5 روپے تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

پاور ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ درخواست نیپرا میں جمع کر دی ہے اور نیپرا اس پر 10 فروری کو سماعت کرے گا تاکہ ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز کی حتمی منظوری دی جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں