387
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ملک بھر میں 9 محرم 28 جولائی اور 10 محرم 29 جولائی کو عام تعطیل ہو گی، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
دوسری جانب شہر قائد میں 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کی منظوری
علاوہ ازیں وفاقی وزارت داخلہ نے محرم کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے ساتھ گلگت اور آزاد کشمیر کی حکومت کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔