211
وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ہوں گے.
کمیٹی کا مقصد ادارہ جاتی اصلاحات اور وفاقی حکومت کے حجم میں کمی ہوگی.
اس کے علاوہ کمیٹی اخراجات کو کم کرنے کے لیے پنشن سکیم، پی ایس ڈی پی یا دیگر تجاویز دے گی، جب کہ اگر ضروری سمجھا جائے تو کمیٹی سرکاری یا نجی شعبے کے کسی بھی فرد کی مدد لے سکتی ہے. کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی.