اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ 9 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جب کہ دفاعی بجٹ کا حجم 1700 ارب روپے کے لگ بھگ ہونے کا امکان ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 9 جون کو پیش کیے جانے کی توقع ہے جس کی مالیت 1500 ارب روپے سے زائد ہے۔ (PSDP) حجم 700 ارب روپے ہے جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 8 ارب ڈالر ہے اور دفاعی بجٹ کا حجم 1700 ارب روپے کے قریب متوقع ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال 2024-23 کے بجٹ کے حوالے سے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 2 جون کو طلب کیا گیا ہے اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 3 جون کو ہو گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہو گا جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کے اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے 700 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں تاہم وزیراعظم وفاقی ترقیاتی پروگرام کو 1000 ارب روپے تک بڑھا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کے تناظر میں اقدامات کو حتمی شکل دینے پر غور کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔