پاکستان کی وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کر دی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے متعلقہ حکم نامہ جاری کیا اور سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او بھی دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

حکم نامے کے مطابق قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد سے متعلق فریم ورک برقرار رہے گا، جس میں شفافیت اور خودکار نظام میں بہتری کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سال مئی 2025 میں سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی، اور وزارت تجارت نے ایس آر او 60 دن کے لیے معطل کیا تھا۔ اس اقدام کی بنیادی وجہ سونے کی اسمگلنگ کی شکایات تھیں۔

تاہم، گزشتہ چند مہینوں میں سونے کی اسمگلنگ سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد کابینہ نے پابندی ختم کرنے کی منظوری دی۔ شماریاتی ادارے کے مطابق جون اور جولائی میں سونا درآمد نہیں ہوا، جبکہ مئی میں صرف 9 کلوگرام سونا درآمد ہوا، جس کی مالیت تقریباً 9 لاکھ 27 ہزار ڈالر تھی۔ یہ سونا زیادہ تر ایس آر او معطلی سے پہلے بھیجی گئی شپمنٹس کا حصہ تھا۔ ماضی کے مقابلے میں، جولائی 2024 میں سونے کی درآمدات 22 لاکھ ڈالر تک ریکارڈ کی گئی تھیں۔

وفاق ایوانِ صنعت و تجارت (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر اپیل کی تھی کہ جیولری ایکسپورٹ انڈسٹری کے تحفظ کے لیے ایس آر او 760 فوری طور پر بحال کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی برآمد کنندگان نے قانونی معاہدوں کے تحت خام سونا وصول کر کے جیولری تیار کی تھی، لیکن اچانک نوٹیفکیشن معطل ہونے سے سپلائی چین متاثر ہوئی اور عالمی خریداروں کا اعتماد مجروح ہوا۔حکومت کا یہ فیصلہ جیولری انڈسٹری اور سونے کی قانونی تجارت کو مستحکم کرنے کی ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں