وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ نے ٹورنٹو کے لیے میئر اولیویا چاؤ کی موجودگی میں 471 ملین ڈالر ہاؤسنگ ایکسلریٹر فنڈ کا اعلان کیا۔ اس نئی ڈیل سے اگلے تین سالوں میں 12000 نئے ہاؤسنگ یونٹس بنائے جائیں گے۔ اس موقع پر ٹروڈو نے کہا کہ ٹورنٹو بہت اچھا شہر ہے اور اسے اچھا رکھنے کے لیے ہمیں مزید سستے گھر تیار کرنے ہوں گے، اس وقت گھروں کی کمی ہے اور مکانات کی قیمتیں بہت زیادہ ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی لیے ہم نے تیزی سے مزید مکانات بنانے کے لیے ہاؤسنگ ایکسلریٹر فنڈ تیار کیا ہے۔ 4 بلین ڈالر کے اس فنڈ کے لیے مقامی حکومتوں سے ہاؤسنگ پلانز طلب کیے جائیں گے اور منظوری کے بعد وفاقی حکومت نئے مکانات کی بروقت تعمیر کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گی۔ اس کے ساتھ وقت پر کام مکمل کرنے والوں کو اضافی مالی مدد بھی دی جائے گی۔