اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وفاقی دارالحکومت اوٹاوا میں فیڈریشن آف کینیڈین میونسپلٹیز (FCM) کی سالانہ کانفرنس، ملک بھر سے 1,500 سے زائد منتخب بلدیاتی رہنماؤں نے شرکت کی ۔
کانفرنس کا مقصد مقامی حکومتی رہنماؤں کو وفاقی سطح پر پالیسی سازی میں شامل کرنا اور نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی تیار کرنا تھا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا کردار قابل تحسین ہے ۔ "مقامی حکام وہ ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل سے نمٹتے ہیں، اور ان کی رائے وفاقی پالیسی سازی میں اہمیت رکھتی ہے ،انہوں نے ملک کی معاشی ترقی کے لیے جدید انفراسٹرکچر کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ "ہمیں ایسی منصوبہ بندی کرنی ہوگی جو مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی سطح پر فائدہ مند ہو ،وزیرِ اعظم نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں مقامی سطح پر ماحولیاتی منصوبوں کو فروغ دینا ہوگا تاکہ پائیدار ترقی ممکن ہو سکے۔ مقامی حکومتوں کے ساتھ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے "وفاقی حکومت مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔