ایپکس کمیٹی کاپاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حتمی فیصلہ

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نیشنل ایپکس کمیٹی نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔نگران  وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سول و عسکری حکام، حساس اداروں کے سربراہان، چاروں صوبائی آئی جیز اور چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اپیکس کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کی آخری تاریخ دیے جانے کا امکان ہے۔ تمام تارکین وطن تمام اثاثے فروخت کرنے اور متوقع آخری تاریخ تک وطن واپس بھیجنے کے پابند ہوں گے۔

ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا اور جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔

صرف "رجسٹریشن کے ثبوت” والے افغان مہاجرین ہی پاکستان میں آباد ہونے کے اہل ہوں گے تمام غیر قانونی افغان مہاجرین، پاکستان میں مقیم شہریوں کو بھی ممکنہ ڈیڈ لائن تک اپنے ملک واپس جانا ہو گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com