204
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور دیگر ججز کے خلاف ریفرنس زیر غور ہے۔
غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک چیف جسٹس اور دیگر دو ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا یہ وہ ہیں جو مسلم لیگ ن کے خلاف چلے گئے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان میں سے ایک فیصلہ جس کا تعلق آرٹیکل 63 سے ہے، اسے ہر قانون پسند شخص نے آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ الیکشن ملتوی کرنے کے معاملے کو خود ہی نمٹانے کے لیے پرعزم ہیں، ان ججز نے فل کورٹ کی درخواست کو ماننے سے انکار کر دیا اور ساتھی ججوں کی اکثریت کی بات ماننے سے بھی انکار کر دیا۔