آئی ایم ایف کا وفد صوبوں کے ساتھ مالی آپریشن، قرض، اجناس کی اسکیم پر بات چیت کرے گا، وفد اقتصادی ٹیم کے ساتھ صحت اور تعلیم پر ہونے والے اخراجات، محصولات کے اقدامات پر بات چیت کرے گا.
فاریکس مارکیٹ، بجٹ کے عمل میں تبدیلی، ادارہ جاتی اصلاحات، رئیل اسٹیٹ، افسران کے اثاثوں کا اعلان، اینٹی منی لانڈرنگ پر بھی بات چیت ہوگی.
ذرائع کے مطابق اگر آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ بات چیت آج مکمل نہ ہوئی تو منگل کو مختصر بات چیت ہوگی.
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے وفد نے ادارہ جاتی اصلاحات کے عمل کی سست روی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، آئی ایم ایف اب بھی مذاکرات میں دیگر اقدامات سے مطمئن ہے.
124