نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ٹیکس کا ہدف 9415 ارب روپے رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں
آئی ایم ایف کو ٹیکس، کسٹم اور ایکسائز کی مکمل تفصیلات فراہم
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اخراجات میں کمی کے لیے کفایت شعاری کی پالیسی اپنائے گی، آئی ایم ایف کو یقین دلایا کہ اخراجات کم کرکے بجٹ خسارے کو کنٹرول کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، آئی ایم ایف کو نگراں حکومت کے اقدامات پر مکمل اعتماد ہے۔
آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں ریلیف کی منظوری دے دی
نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ترقیاتی اخراجات پر اطمینان کا اظہار کیا۔