پٹرول 10روپے سستا ہونے کا امکان،وزیرخزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دے دی، قیمتوں میں منگل سے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہے۔

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 7 سے 10 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوگرا کی سفارشات پر وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کریں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ پیر کو کیا جائے گا، آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مئی کی رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 14 دنوں میں برینٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 77.44 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com