اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بحران مخلوط حکومت کو ورثے میں ملا ہے، حکومت معاشی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، یہ معاشی بحران مخلوط حکومت کو ورثے میں ملا ہے، حکومت معاشی بحالی کے لیے کوشاں ہے، جلد معاشی مسائل پر قابو پالیں گے۔ .
یہ خبریں بھی پڑھیں
آرمی چیف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تاجر برادری سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ نے آخری ادوار میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا، ن لیگ کے سابق دور میں پاکستان 24ویں بڑی معیشت بن گیا تھا، پاکستان ایشیا کی بہترین مارکیٹ تھی، 2018 سے پاکستان معاشی مشکلات کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام سے انحراف کیا، ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری ضائع ہوئی اور بجٹ خسارہ بڑھا۔
معاشی تباہی کی وجہ صرف اور صرف عمران خان ہے، ہم ملک ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ، اسحاق ڈار
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی امید ہے، حالات کچھ بھی ہوں، گزشتہ حکومت کے معاہدوں کا احترام کیا جائے گا۔