کراچی کے گل پازہ میں 36گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا14اموات،متعدد زخمی،65لاپتہ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)کراچی کے مشہور گل پلازہ میں لگی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے، تاہم اس افسوسناک حادثے میں انسانی جانی نقصان اور مالی نقصان کی شدت برقرار ہے۔

حکام کے مطابق اس سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے جبکہ 22 افراد زخمی ہیں اور 65 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ واقعہ ایم اے جناح روڈ پر ہفتے کی رات تقریباً سوا 10 بجے پیش آیا، جب گراؤنڈ فلور پر لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے دوران عمارت کے کئی حصے گر گئے اور ریسکیو آپریشن کے دوران ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

فائر بریگیڈ کے حکام نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، تاہم بعض مقامات پر شعلے دوبارہ بھڑک اٹھتے ہیں۔ فائر آفیسر نے خبردار کیا کہ عمارت خستہ حال ہو چکی ہے اور پلرز کمزور ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ کولنگ کے عمل میں وقت درکار ہے تاکہ کسی مزید نقصان یا حادثے سے بچا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق گل پلازہ میں موجود 1200 دکانیں مکمل طور پر جل گئی ہیں اور ابتدائی تخمینے کے مطابق مالی نقصان تقریباً تین ارب روپے کے قریب ہے۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں عمارت کے مختلف حصوں میں حفاظت اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، تاکہ لاپتہ افراد کی تلاش مکمل کی جا سکے اور مزید انسانی نقصان سے بچا جا سکے۔ یہ واقعہ کراچی کی پرانی اور ناقص حفاظتی انتظامات والی عمارتوں کے خطرات کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں