ددوسری مدت کے ابتدائی 100 دن کی کارکردگی تاریخی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

 

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن کے شہر وارن میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنی دوسری مدت کے پہلے 100 دنوں کی کارکردگی کو تاریخی کامیابیاں قرار دیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عوامی خطاب میں ڈیموکریٹک پارٹی بالخصوص سابق صدر جو بائیڈن پر کڑی تنقید کی۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی معیشت ان کے دور صدارت (2017-2021) کے دوران تاریخ میں سب سے مضبوط تھی، یہ کہتے ہوئے کہ ہم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور اب ہم اور بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔مشی گن میں ریلی، جو امریکہ کی آٹو انڈسٹری کا مرکز اور سیاسی طور پر فیصلہ کن ریاست ہے، 20 جنوری کو صدر ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد سب سے بڑی ریلی تھی۔ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں امریکی عوام مہنگائی میں مسلسل اضافے اور دنیا بھر کے ممالک پر عائد محصولات کی وجہ سے اقتصادی پالیسیوں کے بارے میں فکر مند ہیں۔
وارن میں ہونے والی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جہاں جنرل موٹرز کا تکنیکی مرکز بھی واقع ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکہ کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ان کے ناقدین کو ان کی کامیابیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com