301
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پہلا روزہ چاہے 23 مارچ کو ہو یا 24، عیدالفطر 22 اپریل کو ہو گی۔
پہلا روز کب ہو گا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خالد اعجاز مفتی نے اپنے بیان میں کہا کہ نیا چاند منگل اور بدھ کی درمیانی شب 10 بجکر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، 22 مارچ بدھ کی شام چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں
رمضان المبارک کا پہلا روزہ کب ہوگا؟محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کردی
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کہیں مطلع صاف ہو تو چاند نظر آئے گا۔خالد اعجاز مفتی نے یہ بھی کہا کہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24، عید الفطر 22 اپریل کو ہو گی، اگر پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو گا تو 30 روزے ہوں گے۔
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا،پہلا روزہ 23 مارچ کو ہوگا
واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں آج چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔