240
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج رات لگے گا جو پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 14 منٹ پر شروع ہوگا اور چاند گرہن رات 10 بجکر 22 منٹ پر عروج پر ہوگا جب کہ چاند گرہن 6 مئی کو دوپہر 12 بجکر 32 منٹ پر ختم ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن جنوبی اور مشرقی یورپ، ایشیا کے بیشتر حصوں میں دیکھا جا سکے گا جب کہ اسے آسٹریلیا، افریقہ، بحر اوقیانوس، بحر ہند اور انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق یہ چاند گرہن پنمبرل ہے۔