اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سپریم جوڈیشل کونسل کی بارہ رکنی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا جس میں جسٹس جمال مندوخیل کو رکن بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت جسٹس امین الدین خان کو آئینی بنچ کا سربراہ بنانے کی تجویز دے گی کیونکہ چیف جسٹس کی تقرری کے موقع پر پارلیمانی کمیٹی نے دو سینئر ججوں کے نام مسترد کر د ئیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بنیاد پر حکومت آئینی بنچ کی سربراہی کے لیے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کے ناموں پر غور نہیں کرے گی۔
جسٹس امین الدین پہلے ہی سپریم کورٹ کے چوتھے سینئر جج کی حیثیت سے سپریم جوڈیشل کمیشن کے رکن ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کمیشن کی تکمیل کے بعد تین سے چھ ماہ کی مدت کے لیے آئینی بنچ تشکیل دیا جائے گا اور آئینی بنچ کی سربراہی جسٹس امین الدین کریں گے اور اس میں نو سے گیارہ ارکان ہوں گے۔
آئینی بنچ اس وقت زیر التواء تمام اپیلوں اور نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں مختلف آئینی بنچ تشکیل دیے جائیں گے۔