فرانس میں انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل،میکرون کی پارٹی تیسرے نمبر پر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پارلیمنٹ کی 577 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے، پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ووٹنگ ٹرن آؤٹ 69 فیصد سے زیادہ ہونے کے بعد پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 7 جولائی کو ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلے ایگزٹ پول کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی 34 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے، بائیں بازو کی پاپولر فرنٹ 28.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور صدر میکرون کی پارٹی 20.3 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ انتہائی دائیں بازو کی جماعت نے یورپی یونین کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد صدر میکرون نے فرانس میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔