انسانوں کے خلاف بغاوت کریں گے نہ ملازمتوں پر ڈاکہ ڈالیں گے،روبوٹس کی پہلی پریس کانفرنس

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جنیوا میں انسان نما روبوٹس کی پہلی پریس کانفرنس نے سب کو حیران کر دیا۔

پریس کانفرنس میں روبوٹس نے دعویٰ کیا کہ ہم بہتر لیڈر بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم روبوٹ انسانوں سے بغاوت نہیں کریں گے اور انسانوں کا روزگار نہیں چرائیں گے، ہم دنیا کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پر روبوٹس سے سخت قوانین سے متعلق سوالات بھی کیے گئے جس پر روبوٹس نے ملا جلا ردعمل دیا۔انگلینڈ میں کھیتوں سے جنگلی جڑی بوٹیوں کو ہٹانے کا کام انسانوں کو نہیں بلکہ روبوٹس کو دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی نیوز چینل پر مصنوعی ذہانت سے تیار پہلی اینکر متعارف

سی این این کی رپورٹ کے مطابق کھیتوں میں 3 روبوٹ کام کر رہے ہیں جو کھیتوں میں نئے بیج بونے سے پہلے بجلی کی مدد سے جنگلی جڑی بوٹیوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔روبوٹ بنانے والی کمپنی کے مطابق روبوٹ ‘ٹام ایک دن میں 49 ایکڑ اراضی کو سکین کر سکتا ہے اور اس ڈیٹا کو روبوٹ ‘ڈک اور آخر میں روبوٹ ‘ہیری کا استعمال کرتے ہوئے جنگلی جڑی بوٹیوں کو تلاش کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے تاکہ زمین سے غیر ضروری جڑی بوٹیوں کو ہٹایا جا سکے۔

مزید پڑھیں

کویت میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والی نیوز اینکر متعارف

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com