اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خاتون اور مرد خلاباز 9 مئی کو خلائی مشن پر روانہ ہوں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق علی القرنی اور ریانہ برناوی بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر جانے والے پہلے سعودی خلاباز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب کا پہلی خاتون خلاباز کو خلائی مشن پر بھیجنے کا اعلان
دونوں خلابازوں کے پاس 11 اہم سائنسی تحقیقات ان کے کریڈٹ پر ہیں۔ ان تحقیقات میں مائیکرو گریوٹی میں تحقیقی تجربات، انسانی تحقیق، سیل سائنسز، اور مائیکرو گریوٹی میں مصنوعی بارش شامل ہیں۔سعودی اسپیس اتھارٹی کے مطابق علی اور ریانہ نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے سفر کے دوران سائنسی تجربات کرنے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام مکمل کیا ہے۔ دونوں خلاباز 9 مئی کو خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوں گے۔