128
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا. نو منتخب اسمبلی ممبران اجلاس میں حلف اٹھائیں گے سپیکر پنجاب اسمبلی ارکان سے حلف لیں گے.
نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد سپیکر نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول بنائیں گے. کاغذات کو حتمی شکل دینے کے بعد انتخاب ایک دن کے وقفے پر ہوگا. سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے منتخب ہونے کے بعد نومنتخب سپیکر وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے