175
سٹی ٹریفک پولیس مری کے مطابق اب تک مری کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں جب کہ لانگ ویک اینڈ کے باعث ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مری میں اب تک دو سے تین انچ تک برف باری ریکارڈ کی جا چکی ہے ، جب کہ مری کی سڑکیں دانے دار برف باری کے باعث پھسلن کا شکار ہیں، اس لیے سٹی ٹریفک پولیس مری کی جانب سے سیاحوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ان ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
پولیس نے سیاحوں کو رات گئے سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔